سمندری طوفان میلیسا نےکیریبین ممالک میں تباہی مچادی،تین افراد ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے۔
طوفان سے جمیکا،ہیٹی اورڈومینیکن ریپبلک میں طوفان کی شدت کٹیگری پانچ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،طوفانی بارشوں نےنظام زندگی درہم برہم کردیا،نشیبی علاقے زیرآب آگئے، طوفانی ہواؤں کی رفتار 220کلو میٹرفی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے۔
سمندری طوفان آج رات کیوبا کےساحل سے ٹکرائےگا جہاں طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،ماہرینِ نےخبردارکیا ہےکہ طوفان کے دوران سمندر کی لہریں نو سے تیرہ فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔






















