خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کی خالی عہدوں پر تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت شعبہ اعلی تعلیم میں اصلاحات کے بارے اجلاس ہوا۔جس میں یونیورسٹیوں کو مالی طور پر خود انحصار بنانے کے لئے فنانشل پلانز تیار کرنے کے اقدامات کا فیصلہ بھی ہوا ۔
وزیر اعلیٰ کی متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کےاندرکمیٹی کی رکنیت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ارشد حسین شاہ نےکہا کہ وائس چانسلرزکی تعیناتی کیلیےمیرٹ اور دیگر تقاضوں کے ساتھ امیدوارکی انتظامی صلاحیتوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے،اورجامعات کے مسائل کے دیرپا حل کے لئے انتظامی امور اور گورننس کو بہتر بنانا ناگزیر ہے۔
وزیر اعلی نےجدید مارکیٹ کی ڈیمانڈکو مد نظر رکھ کرجامعات میں تحقیق کے لیے ترجیحات کا تعین کرنےکی بھی ہدایت کی۔اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اورتجاویز کو حتمی شکل دینے کے لئے نگران وزیر برائے اعلی تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی ۔۔ وزیر اعلیٰ کی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو ایک ہفتے کے اندر حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی دی ۔۔