کشمیر میں یوم سیاہ پر وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اپنےبیان میں کہا 27اکتوبر 1947 کشمیری عوام کے دکھ اور قربانیوں کی یاددلاتاہے
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےاپنےبیان میں کہاکشمیری عوام کودہائیوں سےظلم وجبر،انسانی حقوق کی پامالی کاسامناہے،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نےکہا کشمیری عوام کاعزم اورجرات آزادی کی علامت ہے،بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تبدیلی کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں،
عبدالعلیم خان نےمزیدکہااقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیاجائے،بین عالمی برادری بھارت کوانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرجوابدہ بنائے،کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،استحکام پاکستان پارٹی کشمیریوں کےحق خودارادیت کے ساتھ ہے۔





















