پاکستان کپ کے فائنل میں پشاور ریجن نے کراچی ریجن وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی، کراچی کی جانب سے دیا گیا 104 رنز کا ہدف فاتح ٹیم نے 17.2 اوورز میں حاصل کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے زیر اہتمام ڈومیسٹک ٹورنامنٹ پاکستان کپ کا فائنل کراچی ریجن وائٹس اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے فائنل میں پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی وائٹس کے بیٹرز پشاور کے باؤلرز کے سامنے جم کر کھیل نہ سکے اور پوری ٹیم 31.2 اوورز میں محض 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی، وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 30 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 22 رنز بنائے۔
Peshawar dominate the first half of the AH Group Presents TransGroup Pakistan Cup 2023-24 Final 💪#PakistanCup | #PSHvKHIW pic.twitter.com/S2MfxkqOEg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 19, 2023
دیگر بیٹرز میں اوپنر صائم ایوب 11، حبیب اللہ 13، عمیر یوسف 9، اسد شفیق 3، دانش عزیز 6، انور علی 2، سہیل خان ایک، نعمان علی 0 اور غلام علی نے ایک سکور کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ افتخار احمد کی جانب سے سرفراز احمد کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل
پشاور کی جانب سے محمد عمران نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عباس آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
Mohammad Imran wraps up the Karachi Whites innings ☄️
4️⃣ wickets for the left-arm pacer! #PakistanCup | #PSHvKHIW pic.twitter.com/MtnEyuq2gI— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 19, 2023
جواب میں پشاور ریجن نے 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا کر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
CHAMPIONS 🏆
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 19, 2023
Peshawar are winners of the Pakistan Cup 2023-24 👏#PakistanCup | #PSHvKHIW pic.twitter.com/IoW1YQ3Vzn
فاتح ٹیم کی جانب سے محمد حارث 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 16، کامران غلام نے 13، افتخار احمد نے 1، عادل امین نے 14، اعظم خان نے 5 اور نبی گل نے 6 رنز کی اننگز کھیلیں۔
کراچی کی جانب سے نعمان علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔