محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آبادسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں موسم خشک رہےگا،چترال، دیر، سوات،کوہستان میں مطلع جزوی ابرآلود اورہلکی بارش متوقع ہے،لاہور،گوجرانوالہ،قصور،شیخوپورہ، اوکاڑہ،فیصل آباد،سیالکوٹ میں اسموگ متوقع ہے،جبکہ خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی اسموگ چھائے رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنےکا امکان ہے،لہہ میں درجہ حرارت منفی 3،اسکردو1، اسلام آباد 11 اور لاہور میں 17 ریکارڈ کیاگیا،کراچی میں درجہ حرارت 23، پشاور 14 اور کوئٹہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد میں فضائی کوالٹی مضرصحت قرار دیدی،ایئرکوالٹی انڈیکس اب تک کا سب سے زیادہ 151 تک جا پہنچا، شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے کی ہدایت کر دی گئی ۔



















