جنوب ایشیائی ممالک کی تنطیم آسیان کے رکن ممالک کے سربراہوں کا تین روزہ اجلاس ملائشیا میں شروع ہورہا ہے۔
ملائیشیا میں آسیان سمٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا،ملائیشین وزیراعظم نےمعززمہمانوں کا استقبال کیا، سمٹ میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے گئے،امریکا اور ملائیشیا نے جنگ بندی میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔
اس سے قبل افتتاحی خطاب میں وزیراعظم انورابراہیم نےکہا تھائی لینڈ اورکمبوڈیاکےدرمیان امن معاہدے کاخیرمقدم کرتے ہیں،امن کے زریعےہی خطے میں امن و خوشحالی ممکن ہے،انہوں نےدونوں ممالک کو امن معاہدے پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر رکن ممالک کےسربراہان نےمشرقی تیمورکی تنظیم میں شمولیت کےاعلامیہ پر دستخط کیے، سمٹ میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھی شریک ہیں،یورپی یونین اور افریقین یونین کی بھی نمائندگی بھی موجود ہے،اجلاس میں انڈونیشیا اور برازیل کےصدور اور کینیڈاکےوزیراعظم شریک ہیں ۔






















