کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے ملکی اور غیرملکی جعلی کرنسی بنانے اور بیچنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کےمطابق ملزم بہزاد سے اے این ایف کے جعلی جوائننگ آرڈرز، جعلی چیکس ، پلاٹ کے جعلی کاغذات، جعلی ڈالر بنانے کے کاغذ، کیمیکل اور دیگراشیاء بھی برآمد کی گئی۔
ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سادہ لوح شہریوں کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ ملزم نے کرنسی نوٹ کا درست سائز بنانے کی متعدد ڈائیاں بھی بنا رکھی تھی ملزم اپنے ساتھیوں کےساتھ مل کر 4 سال سے جعلسازی کر رہا تھا ۔ گرفتار ملزم کےساتھی میڈیکل ریپ اور کال سینٹر کا کام کرتےہیں ملزم نے کرنسی نوٹ ایک بیگ میں بھر کررکھے ہوئے تھے۔






















