افریقی ملک یوگنڈا میں تیز رفتاری کے باعث دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرانے سے 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حادثہ کمپالا گلو ہائی وے پر پیش آیا۔ جب دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی۔ حادثے میں دو چھوٹی گاڑیاں بھی زد میں آگئیں۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس واقعے کو یوگنڈا کی تاریخ کے بدترین ٹریفک حادثات میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔






















