لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہورہی ہے، فضا مضر صحت،شہر میں صبح سویرے فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے۔
گزشتہ روز لاہور میں تمام بڑی مارکیٹس دوپہر تین بجے تک بند رہیں،اسموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ،15 روزہ رپورٹ جاری کردی گئی، 15 روز میں اسموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف 300 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
شہرمیں اس وقت بھی سموگ کےگہرے بادل چھا گئے،مجموعی طور فضائی آلودگی کی شرح 250 سے زائد،لاہور کا آلودہ شھروں میں دوسرا نمبر ہے۔گلبرگ میں سب سے زیادہ آلودہ فضا،ایئر کوالٹی انڈیکس 444 ہے،مال روڈ کے اطراف میں 429، شملہ پہاڑی کے علاقہ میں 392ہے۔