وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہےکہ نارووال میں جلد تین سو ایکڑ پر انڈسٹریل زون قائم کردیا جائیگا، انڈسٹریل زون کے قیام سے لوگوں کو روزگارکی بہترین سہولیات دستیاب ہونگی ۔
نارروال میں نجی شاپنگ مال کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مریدکے نارووال روڈ پر تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہےجس میں روڈ کی ایک سائیڈ پر کام نومبرتک مکمل کرلیاجائے گا، احسن اقبال نےکہا کہ مریدکے نارووال روڈ پی ٹی آئی دور کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہےجس کی ازسرنو تعمیر کیوجہ سے لوگوں کو سفر کی بہترین سہولیات دستیاب ہونگی۔ ایکسپریس وے پربھی جلد شروع کیاجارہا ہے۔حالیہ سیلاب کیوجہ سے ایکسپریس وے کے ڈیزائن کا دوبارہ جائزہ لیاجارہا ہےتاکہ مستقبل میں ایسے سیلاب بچایا جاسکے۔






















