اینٹی نارکوٹکس فورس پورٹ کنٹرول یونٹ نےکارروائی کرتے ہوئے مہلک ترین نشے میتھفیٹامائن آئس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اربوں روپے مالیت کی منشیات افغانستان سے جاپان اسمگل کی جارہی تھی ۔
اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے بدرالدرین یارڈ میں شبہ کی بنیاد پرافغان ٹرانزٹ ایکسپورٹ شپمنٹ کو روکا ، تلاشی کے دوران مشتبہ کنٹینرسےٹالکم پاؤڈرکےآٹھ سوبیگز ملے ، شپمنٹ میں خفیہ طور چھپائے گئے 25 بیگ آئس منشیات بیگ بھی پکڑے گئے ۔ حکام کے مطابق پکڑی گئی چھ سو پچیس کلوگرام منشیات میتھفیٹامائن آئس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے ۔
کابل سے کرامت سلیمان نامی شخص نےمہلک ترین نشہ ٹالکم پاؤڈر کی آڑ میں جاپان کےلیےبک کیا تھا ۔ شپمنٹ قندھار سے چمن بارڈرلاری ٹرک کےذریعے بدرالدین یارڈ کیماڑی پہنچائی گئی تھی ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔






















