وزیراعظم شہبازشریف نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی اپ گریڈ شدہ جیوسائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹریز کا افتتاح کر دیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وفاقی وزرا اور غیر ملکی مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
جیالوجیکل سروے آف پاکستان کا جدید ترین لیبارٹری کمپلیکس چک شہزاد اسلام آباد میں عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ جیو سائنس ریسرچ لیبارٹریز کو آئی ایس او سرٹیفکیشن حاصل ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے جیوسائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹریز کا افتتاح کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا اور غیر ملکی معزز مہمان بھی تقریب میں موجود تھے۔
لیبارٹری سے حاصل ہونے والا ڈیٹا اب عالمی کان کنی کے معیارات کے مطابق قابلِ استعمال ہے۔ اپ گریڈیشن سے معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہو گئے۔ جدید نظام سے کان کنی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو مستند ڈیٹا فراہم کیا جا سکے گا۔ انیس سو ننانوے میں قائم لیبارٹری کو تین دہائیوں بعد جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا گیا۔ نیا کمپلیکس پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔






















