ایف بی آرنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سال 2025 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔
ایف بی آر سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم نے اہم ڈیٹا جمع کرلیا،نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،سوشل میڈیا پردولت کی نمود و نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، قیمتی گاڑیاں، جائیداد، زیورات، کپڑوں کی نمائش کرنے والے زد میں آئیں گے ،جبکہ ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ کے ذریعے مہنگی شاپنگ، بیرونی دورے کرنے والے بھی ریڈار پر آئیں گے۔
حکام ایف بی آر کےمطابق ڈیڈ لائن کے بعد پہلے مرحلے میں بڑے نان فائلرز پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔مہنگے بنگلوں، فلیٹس، فارم ہاؤسز کی نمائش کرنے والوں کو ریٹرن جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے،
ایف بی آر کے مطابق شادی کی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنے والے نان فائلرز ایکشن کی زد میں آئیں گے،تاخیر سے ریٹرن فائل کرنے والے لیٹ کیٹگری میں شامل ہوں گے، اضافی ٹیکس دینا ہوگا



















