پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب آپ کو خیبرپختونخواہ پہنچنا چاہیے،وزیراعلیٰ سندھ اپناجہازدیں تاکہ گورنر خیبرپختونخوا پہنچیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضاربانی اپنی کتاب غزہ کے بچوں کے نام کررہے ہیں، ہرپاکستانی غزہ کے ساتھ کھڑاہے، رضا ربانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، دنیا کی اکثریت کی طرح پاکستان کی عوام فلسطین کے ساتھ ہیں، تاریخ میں سب سے زیادہ جنگ بندی توڑنے والاملک اسرائیل رہاہے، دنیانےدوسال میں بڑی نسل کشی دیکھی ہے، فلسطین معاملے پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی قدر کرتا ہوں، امید کرتا ہوں غزہ میں سیز فائر جاری رہےگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کر کے لوگوں کو زمینوں کا مالک بنایا، سندھ کے سیلاب متاثرین کو پکے مکانات بنا کر دے رہے ہیں، 20لاکھ گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کے نام کر رہے ہیں،ہم سیاست عزت اور تاریخ رقم کرنے کیلئے کرتےہیں، کورونا کے دوران پی ٹی آئی نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام کر کے لوگوں کی مددکی، نام یا تصویر کسی کی بھی ہو،عوام کو ریلیف ملناچاہیے، آپس کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے،ایک دوسرے کی کامیابی کو تسلیم کریں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی مدد کا بہترین پروگرام ہے، دنیا کے کئی ممالک کے پاس انکم سپورٹ پروگرام نہیں،ہمارےپاس ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ تھا تو دنیا کے لوگ بتاتے تھے کہ وہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کاپی کر رہے ہیں، این آئی سی وی دل کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات دے رہاہے، کراچی میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت ہوتاہے، خیرپور کا اکنامک زون دنیا کے بہترین اکنامک زون میں شامل ہے، آپ کا مقابلہ تو کسی صوبے یا شہر سے ہوناہی نہیں چاہیے،ہماراکسی صوبے سے نہیں،دنیا سے مقابلہ ہے، دنیا کے ہر ملک کی طرح پاکستانی بھی غزہ کے لوگوں کے شانہ بشانہ ہیں، ہم پچھلے 2 برسوں سے لائیو تاریخی جینو سائیڈ دیکھتے آ رہےہیں، ہم سب فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بہت مایوسی کے ساتھ دو سال تک تاریخی نسل کشی لائیو دیکھی ، رضا ربانی نے یہ کتاب غزہ کے ان بچوں کے نام کی ، یہ نسل کشی ، صحافیوں ، ڈاکٹرز ، نرسز تک پھیلا ہوا ہے، اب سیز فائر کے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے سیز فائر کی سب سے زیادہ خلاف ورزی یہودی ریاست نے کی ہے، مسلم ممالک دیکھ رہے ہوں گے کہ یہ سیز فائر نہ توڑا جائے، کل ہمارے وزیر اعظم بھی وہاں موجود تھے ، امریکی صدر نے ہمارے وزیر کو خطاب کی دعوت بھی دی، پھر بھی ایک بے چینی ہے ، خوف ہے کہ کہیں اس سیز فائر کو نہ توڑا جائے، رضا ربانی نے ادبی فکشن لکھا ہے جو کہ تاریخی دستاویز بن چکی ہے، میری والدہ نے بھی دو سے تین کتابیں لکھیں تھیں، بےنظیرکا ماننا تھا کہ اگر تاریخ کو درج نہیں کیا جائے گا تو لوگ بھول جائیں گے، میں نے یونیورسٹی میں تاریخ کامطالبہ کیاہے، سیز فائر ہوا کل مصر کی تقریب میں معاہدے پر دستخط بھی ہوئے، پیپلزپارٹی نے آئینی کردار ادا کیا وہی کتابیں لکھ کر تاریخ رقم کی،بے نظیر بھٹونے بھی کتابیں لکھی تھیں کیونکہ کتاب لکھنے والا ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے، غزہ میں شہریوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں،نرسز،ڈاکٹرزکوبھی نشانہ بنایاگیا۔



















