ن لیگ سادہ اکثریت سے پاکستان میں حکومت بنانے جارہی ہے،لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے دعوی کرتے ہوئےکہا مسلم لیگ ن پنجاب سے120سے125سیٹیں حاصل کرے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے سے نواز شریف کی صدارت میں پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کا آغاز کریں گے، مسلم لیگ ن کے پاس ہر حلقے میں ایک سے زائد امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن کاشیڈول جاری ہوتاہی الیکشن مہم کاسلسلہ شروع کریں گے، بھرپور انداز سے پنجاب میں الیکشن مہم چلانےکا فیصلہ کیا گیا۔
سابق وزیرداخلہ نےکہا بلاول بھٹو صرف بمباری کررہےہیں، حل پیش نہیں کررہےہم تنقید کا برانہیں مانتے،جنہوں نےہمارےخلاف الیکشن لڑنا ہےانہیں ہم پرتنقید کاپورا حق ہے، تنقیددائرےمیں رہ کر ہونی چاہیے۔
رانا ثنااللہ نےکہا مقدمات ختم یا واپس ہورہےہوں تواس کالیول پلیئنگ فیلڈ سے کیا تعلق، ہمارےخلاف جھوٹےمقدمات کاقائم ہونا لیول پلیئنگ فیلڈ ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینےکی اجازت ہونی چاہیے، ہم کسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں، اگرکسی نےکوئی جرم کیا ہے تو سامنا کرناہوگا۔
لیگی رہنماکاکہنا تھاکہ قوم اگرمینڈیٹ دےگی تو پہلےکی طرح پاکستان کو بحران سے نکالیں گے،نواز شریف نے پہلےبھی 2باربحرانوں سےنکالا ہے،پاکستان کیخلاف سازش کی گئی،فتنہ کو ملک پرمسلط کیاگیا۔