امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگومیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان سے میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل عاصم منیر یہاں پر آج موجود نہیں لیکن وزیراعظم پاکستان شہبازشریف ہمارے ساتھ ہیں، آئیں اور اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن معاہدہ ہونا میرے لئے بہت اعزاز ہے، غزہ میں امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن آئے گا، میں تمام ممالک کا شکرگزار ہیں جن کی وجہ سے معاہدہ ممکن ہوا، امن معاہدے کی وجہ سے غزہ میں خونریزی رکی ، ہم سب مل کر غزہ کی تعمیر نو کریں گے، غزہ امن معاہدے پر سب کو مبادکبار پیش کرتا ہے، غزہ کی تعمیر کا وقت آگیا، امریکا کی فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے، میں امیر قطر کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، غزہ میں امن معاہدے سے خطے میں استحکام آئے گا، فیلڈ مارشل موجود نہیں لیکن وزیراعظم شہبازشریف موجود ہے۔





















