اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چھٹے سیشن میں کاروبار کا منفی اختتام ہوگیا،اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 5400 سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کےپہلےروز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن میں ایک ہفتے کےبرابر مندی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 4655 پوائنٹس گرکر 158443 پوائنٹس پر بند ہوا،مارکیٹ ایک دن میں 163000 ، 162000 ، 161000، 160000 اور 159000 پوائنٹس کی 5 حدیں گنوا بیٹھی
آج مارکیٹ میں 62 ارب 44 کروڑ روپے مالیت کے 1 ارب 36 کروڑ شیئرز کے نمایاں سودے ہوئے،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔





















