لاہورمیں بڑا پولیس مقابلہ،واردات کے لیے ڈاکٹر کے گھر داخل ہونے والے چھ ڈاکو مارے گئے۔چالیس منٹ تک پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان گولیاں چلتی رہیں ۔
بالائی منزل پرموجود ڈاکٹر کی بیٹی نےپولیس کوکال کردی،پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کی فیملی کو یرغمال بنایا تھا، تمام اہلخانہ محفوظ رہے۔فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے 6 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔
ڈاکوؤں کی ہلاکت پراہل علاقہ نے پولیس کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔پولیس کے مطابق مارا گیا ڈکیت گینگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔