سٹیٹ بینک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 19 ارب 81 کروڑ ڈالر ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتےاسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 2 کروڑ ڈالر بڑھ کر 14 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے، بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس گزشتہ ہفتے 60لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 39 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
یوروبانڈ کی بڑی ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں، 30ستمبرکو پاکستان نے یورو بانڈ کا 50 کروڑ ڈالر قرض واپس کیا تھا۔
ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر کی خریداری سے ملکی ڈالر ذخائر پردباؤنہیں آیا، ڈالر ذخائر پونے تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔



















