سینیٹ اجلاس میں وزیرمملکت بلال کیانی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs)کے فروغ کے لیے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، 2030 تک ملک بھر میں 3 ہزار الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے تاکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس کے دوران سینیٹر انوشہ رحمان نے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز سے متعلق تفصیلی ریکارڈ اور جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کمپنیوں اور اداروں کی فہرست، ان کے منافع، سرمایہ کاری اور بانڈز و ڈگریز کی تفصیلات پارلیمنٹ کے ریکارڈ میں شامل کی جائیں۔
انوشہ رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کا بڑا سرمایہ قرضوں کی ادائیگی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے، اور آئندہ بجٹ میں ریونیو بڑھنے کی صورت میں ٹیکس میں کمی کا امکان بھی موجود ہے۔





















