اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نےکہا ہے کہ تمام اہداف کےحصول تک پوری طاقت سےکارروائی کرتے رہیں گے، امریکا کے ساتھ مل کرایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے
اسرائیل وزیراعظم نتین یاہو نےکہا ہےکہ اسرائیل اپنے بقا کے لئےمہم کے بیچ میں ہیں،ہم نے اپنے دشمنوں کے خلاف طاقت اورعزم کے ساتھ کارروائی کی،ہم نےمل کرمشرق وسطیٰ کا رخ بدل دیا ہے،اسرائیل کی دائمی بقا کو یقینی بنائیں گے،ایران کے حملوں کا نشانہ بننے والے تمام ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں، ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے ممالک ہم سے رابطے میں ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظر آئےگا جیسا ابھی ہے،امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں، ہم ایران میں ایسا صدرچاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے،نہیں چاہتا کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔
امریکی صدر نےمزیدکہابرطانیہ اب مشرقِ وسطیٰ میں دو طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر غور کر رہا ہے،اتحادی ممالک اپنی عسکری موجودگی بڑھانے پرغورکررہے ہیں،اب امریکا کو ان کی ضرورت نہیں، تاہم یہ بات یاد رکھی جائے گی،جنگ جیتنے کے بعد شامل ہونے والے اتحادی قبول نہیں
امریکی اور اسرائیلی طیاروں کی ایران پر بمباری جاری ہے،تہران دھماکوں سے گونج اٹھا، حملے کے بعد تہران آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی۔





















