پیٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی روکنے کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈیجیٹل ٹریکنگ ہوگی۔
ذرائع اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کی ڈیجیٹل ٹریکنگ ہوگی، درآمد سے پیٹرول پمپس پر پہنچنے تک ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی، مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور غیرقانونی ذخیرہ اندوزی روکنا ہے۔
وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردیں، رجسٹرڈ پمپس کے علاوہ کسی اور کو پیٹرول ڈیزل فراہمی پر ایکشن ہوگا، ڈپو سے کتنا تیل نکلا اور فروخت کتنا ہوا؟ سب کی نگرانی ہوگی، ریکارڈ وزارت توانائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف بی آر کو دستیاب ہوگا۔




















