وفاقی حکومت کی جانب سے 3 ماہ کے دوران سندھ کو 83.1 فیصد کم شیئر دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق 3 ماہ میں وفاق سے سندھ حکومت کو 32 ارب 82 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ رواں مالی سال کے دوران سندھ کو این ایف سی کا 83 فیصد کم فنڈز ملا۔ سندھ حکوممت کا شیئر20 کھرب 95 ارب میں سےصرف 35.34 ارب ملے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب رائلٹی اور آکٹرائے ٹیکس کی مد میں بھی سندھ کو کم فنڈز ملے، سندھ حکومت کا مالی حقوق پر کٹوتی کیے جانے پر سخت ردعمل دینے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ن لیگ اور پی پی کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ حکومت اور پنجاب حکومت کے ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے بھی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری میں شدت آگئی ہے۔





















