وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے نام پرڈیجیٹل فراڈ کاانکشاف ہواہے۔جعلی وفاقی سیکرٹری اطلاعات ظہوراحمد کےنام پرلوگوں کوکالزکے ذریعے سے فراڈ کرنے لگا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے نام پرڈیجیٹل فراڈ کاانکشاف ہوا ہے جس میں جعلی وفاقی سیکرٹری اطلاعات ظہوراحمد کے نام فون کالز کے ذریعے سے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہےوفاقی وزیر نےجعلی وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے بارے میں خبردارکردیا ہے کہ سیکرٹری اطلاعات کے نام پر عوام سے فراد کیا جا رہا ہے۔
گریڈ21کے افسر نے محکمے کو صورتحال سے آگاہ کردیا جعل سازی کا معاملہ انکوائری کیلئےایف آئی اے سائبر کرائم کو بھجوا دیا گیا وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے اپنے مراسلے میں موبائل نمبرز بھی فراہم کردیئے ہیں جنھوں نے لوگوں کیساتھ فراڈ کیا ہے۔ اب ایف آئی اے سائبر کرائم ان نمبرز کا ڈیٹا نکال کر واقع میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اس قسم کے فراڈ اب عام ہوتے جا رہے ہیں مظلوم لوگوں کو ہوشیار لوگ لوٹ رہے ہیں کوئی بنک کا نمائندہ بن کر لوٹ رہا ہے کوئی لون کے نام پر عام عوام پر اپنا ڈنڈا چلا رہا ہے۔ عوام بے چاری بے بس ہے نہ ان کو کوئی سیکیورٹی ادارے بات سنتے ہیں نہ پولیس نے اپنا بھروسہ قائم رکھا ہے کہ عوام اپنی ارداس پولیس کے پاس لیکر جائے۔