منگلا ڈیم بھر نے کے قریب پہنچ گیا۔ گنجائش ایک فٹ رہ گئی۔ انتظامیہ نے دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
جہلم انتظامیہ نےرہائشیوں کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی ۔ حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
دوسری جانب میرپور کے نواحی علاقے میں پوٹھہ بینسی میں زمین سرکنے سے متعد مکانات زمین بوس ہوگئے، مقامی افراد کے مطابق منگلا ڈیم فل ہونے کے بعد علاقہ سیم کا شکار ہے۔






















