پاکستانی ایپل صارفین کا انتظار ختم ہوا، iPhone 17 سیریز باضابطہ طور پر ملک بھر میں لانچ کر دی گئی ہے، ایپل کے واحد آفیشل ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائل پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ یہ سیریز اب ملک کے تمام پارٹنر نیٹ ورک پر دستیاب ہے۔
کمپنی کے مطابق تمام ماڈلز PTA منظور شدہ ہیں اور صارفین کو رجسٹریشن کیلئے کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ اس کے ساتھ ہی آفیشل وارنٹی اور بعد از فروخت سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
پاکستان میں iPhone 17 کی قیمتیں
256 جی بی: 3,99,000 روپے
512 جی بی: 4,82,500 روپے
iPhone 17 Pro
256 جی بی: 5,20,500 روپے
512 جی بی: 6,03,500 روپے
1 ٹی بی: 6,86,500 روپے
iPhone 17 Pro Max
256 جی بی: 5,65,000 روپے
512 جی بی: 6,48,500 روپے
1 ٹی بی: 7,32,000 روپے
2 ٹی بی: 8,98,500 روپے
iPhone Air
256 جی بی: 4,80,000 روپے
512 جی بی: 5,63,000 روپے
1 ٹی بی: 6,46,500 روپے
ڈیزائن اور کارکردگی
ایپل نے نئے آئی فونز میں Ceramic Shield 2، USB-C پورٹ اور IP68 واٹر ریزسٹنس شامل کی ہے۔اسکرین سائز 6.3 انچ (آئی فون 17 اور 17 پرو) سے 6.9 انچ (پرو میکس) تک ہے، تمام ڈسپلے 1 سے 120Hz ریفریش ریٹ اور 460 ppi پکسل ڈینسٹی کے ساتھ آتے ہیں۔
کیمرہ اور بیٹری فیچرز
پرو ماڈلز میں ٹیلی فوٹو لینس اور 4K ویڈیو ریکارڈنگ (120fps تک) کی سہولت دی گئی ہے۔ تمام ماڈلز میں 18 میگا پکسل فرنٹ کیمرا Center Stage فیچر کے ساتھ موجود ہے۔
بیٹری لائف میں بھی بہتری کی گئی ہے، آئی فون ایئر کی بیٹری 27 گھنٹے جبکہ آئی فون 17 پرو میکس کی بیٹری 39 گھنٹے تک کا بیک اپ دیتی ہے۔ تمام ڈیوائسز فاسٹ چارجنگ اور MagSafe وائرلیس چارجنگ سپورٹ کرتی ہیں۔





















