ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد مکی آرتھر سمیت دیگر غیر ملکی کوچز کو کام سے روک دیا گیاہے جبکہ ان کی جگہ قومی سابق اور سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دی جائیں گی تاہم اب چیف سلیکٹر کے نام پر بھی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور مکمل اتفاق ہو گیاہے ۔
سماء نیوز کو پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مشیر کھیل وہاب ریاض ہی قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر ہوں گے ، ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے لئے وہاب ریاض کا نام فائنل کر لیا ہے ۔
وہاب ریاض کی پہلی اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لئے اسکواڈ کا انتخاب کرنا ہے،وہاب ریاض 20 نومبر سے راولپنڈی میں کیمپ کا معائنہ کرینگے،وہاب ریاض کے عبوری چیف سلیکٹر کی تقرری کا اعلان پی سی بی جلد کر دے گا۔وہاب ریاض عبوری چیف سلیکٹر کی وجہ سے مشیر کھیل کا عہدہ چھوڑیں گے ی نہیں فیصلہ نہ ہوسکا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کی کپتانی سے بابراعظم استعفیٰ دے چکے ہیں ان کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود جبکہ ٹی ٹوینٹی کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کی گئی ہے ۔