وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جس جماعت کی لیڈر خاتون تھیں وہ ایک خاتون کےخلاف بول رہی ہے۔ جب آپ ذاتی حملے کریں گے توجواب بھی اسی نوعیت کے ملیں گے۔
پی پی رہنما قمرزمان کائرہ کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی پی رہنما قمرزمان کائرہ کو جواب میں کہا آپ نے پریس کانفرنسز کی ریس لگائی ہوئی ہے ۔ ابھی بھی آپ کہتے ہیں ہم پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست نہیں کررہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس جماعت کی لیڈر ایک خاتون تھیں ۔ وہ پوری جماعت ایک خاتون لیڈر کےخلاف پریس کانفرنسز کررہی ہے ۔ جب آپ ذاتی حملے کریں گے تو آپ کو جواب بھی اسی نوعیت کے ملیں گے ۔ آپ لوگ باجماعت پنجاب کی طرف انگلی اٹھارہے ہیں ۔ ہماری مقبولیت اور فکر سے زیادہ آپ اپنی جماعت کی فکر کریں ۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں شوق سے بی آئی ایس پی کا استعمال کریں ۔ آپ کو کس نے روکا ہے ۔ پنجاب کےوسائل کو عوام پرخرچ کرنے کےلیے ہمیں کسی کے مشوروں کی ضرورت نہیں۔ پنجاب کا خزانہ اور پنجاب کے وسائل پنجاب کے عوام کے ملکیت ہیں۔






















