ترکیہ نےغزہ میں نسل کشی کےالزام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو،وزیردفاع،وزیر قومی سلامتی اور آرمی چیف سمیت صیہونی حکومت کے سینتیس افراد کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ترکیہ کےپبلک پراسیکیوٹر آفس کےمطابق نیتن یاہوسمیت دیگر اعلیٰ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانیت کےخلاف جرائم میں ملوث ہیں،نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی وزیردفاع کاٹز،قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر،اسرائیل فوج کے چیف آف اسٹاف،نیوی کمانڈر ڈیوڈ اوردیگرکےنام شامل ہیں ۔۔
ترک پراسیکیوٹر نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کو نسل کشی قرار دیا جس میں خوراک،پانی،ادویات،ایندھن اوربجلی کی پابندیوں کےذریعےشہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا،یہ وارنٹ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیے گئے ہیں۔




















