پی ڈی ایم اے پنجاب نےصوبہ کےبالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اےپنجاب کاکہنا ہےکہ پانچ سے سات اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشیں متوقع ہیں،جس سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نےکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی،وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کےمطابق ضلعی انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیا،بارشوں سےپنجاب کے دریاؤں اورندی نالوں میں پانی کےبہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔



















