اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں سب سےبڑی مالیت کی تجارت کاریکارڈ ٹوٹ گیا
ہنڈریڈ انڈیکس 1646پوائنٹس بڑھ کر165493پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پربندہوا،اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 3حدیں ایک ساتھ عبورہوئیں،رواں ماہ صرف 30روزمیں اسٹاک مارکیٹ میں1800پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔
تاریخ میں پہلی باراسٹاک مارکیٹ نے164000 ،165000اور166000پوائنٹس کےسنگ میل عبورکیے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ 2700 سےزائد پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی، پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس 166000پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی۔
بینکس،سیمنٹ،انرجی اور فارما سیوٹیکل کمپنیز کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی،آج مارکیٹ میں 77 ارب روپے کی ریکارڈ مالیت کے 1 ارب 35 کروڑ شیئرز کی تجارت ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 63 ہزار 847 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔





















