لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق 30 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرینگے ، عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے رپورٹ طلب کررکھی ہے ، جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی ہیں پاکستان میں بڑھی جاتی ہیں ، حکومت بتائے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے اور کم کرنے کا کیا میکنزم ہے ۔



















