امریکا میں بھارتی کرائے کے قاتل نکھل گپتا کے کیس میں اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔
بلومبرگ کی دستاویزات کےمطابق بھارتی سرکاری اہلکارپاکستان اور نیپال میں بھی قتل کی منصوبہ بندیوں میں ملوث رہا،استغاثہ نے ثبوت کےدستاویزات عدالت میں پیش کردیے،بھارتی شہری نکھل گپتا امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث ہے۔
دستاویزات کےمطابق نکھل گپتاکوقتل کےاحکامات بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار وکاش یادو نے دیا تھا،نکھل گپتاکوجون 2023 میں چیک جمہوریہ سےگرفتارکیا گیا،وکاش یادو اورنکھل گپتا نے نیپال یا پاکستان میں ایک قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔
بلومبرگ کے مطابق دونوں ملزمان کا کینیڈا میں ہرپریت سنگھ نجر کےقتل میں بھی ہاتھ ہے،ہرپریت سنگھ نجرکو2023 میں کنییڈا میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،بھارتی کرائے کے قاتل کا نیٹ ورک کئی ممالک میں پھیلا ہوا ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار وکاش یادو ابھی بھی بھارت میں موجود ہے،گپتا کا مقدمہ 3 نومبر کو نیویارک میں شروع ہوگا۔






















