انسٹاگرام 3 ارب صارفین کے ساتھ دنیا کے بڑے پلیٹ فارمز میں شامل ہو گیا۔
انسٹاگرام نے ایک اورتاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کےسب سےمقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں اپنی جگہ مزید مضبوط کر لی ہے،میٹا کےسی ای اومارک زکربرگ نےاعلان کیا ہےکہ انسٹاگرام کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 3 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔
یہ اہم سنگِ میل اس وقت عبورکیاگیاجب انسٹاگرام اپنی ایپ میں تبدیلیوں اور نئےفیچرمتعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے، ایپ کے سربراہ ایڈم موسیری کے مطابق یہ اپ ڈیٹس صارفین کے تجربےکو بہتر بنانے اور پلیٹ فارم کو مزید آگے لے جانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
انسٹاگرام سےقبل فیس بک اورواٹس ایپ،جو کہ میٹا کی ہی زیرِملکیت ایپس ہیں،پہلے ہی 3 ارب صارفین کے کلب میں شامل ہو چکی ہیں،انسٹاگرام نے یہ سنگِ میل فیس بک کے مقابلے میں تقریباً آٹھ ماہ بعد حاصل کیا ہے۔
یہ پیشرفت ایسےوقت میں ہوئی ہےجب سوشل میڈیا کی دنیا میں مقابلہ مسلسل بڑھ رہا ہے، اور مختلف پلیٹ فارمز صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق انسٹاگرام کی یہ کامیابی نہ صرف میٹا کی پالیسیوں کی کامیابی ہے بلکہ اس بات کی بھی دلیل ہے کہ صارفین فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز میں مسلسل دلچسپی رکھتے ہیں





















