امریکی محکمہ انصاف نے سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے پر کانگریس سے جھوٹ بولنے اور مجرمانہ کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر فرد جرم عائد کردی
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی کےسابق ڈائریکٹرجیمز کومےپرخفیہ معلومات میڈیاکو لیک کرنے اورکانگریس کے سامنے غلط بیانی کا الزام ہے۔ 2020 میں جیمزکومے نےکانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کےسامنےحلفیہ بیان دیا تھا کہ انہوں نےخفیہ معلومات میڈیا کو لیک نہیں کی۔
جبکہ فرد جرم کےمطابق جیمزکومےکا یہ بیان جھوٹاتھا،جیمز کومےکوصدر ٹرمپ نے2017 میں عہدے سےہٹایا تھا،ان پرفرد جرم عائدکرنےوالےڈسٹرکٹ اٹارنی،صدرٹرمپ کےسابق وکیل ہیں،اس لیےاس کیس کو سیاسی قراردیا جارہا ہے۔





















