اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کی ملتوی ہوگئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر کیس پر کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے واضح کر دیا کہ آئندہ سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر نہیں آئے تو ڈی جی نیب کو طلب کیا جائے گا۔ عدالت نے نیب کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ کیس مشکل سے فکس ہوتا ہے اور مشکل سے ہمیں تاریخ ملتی ہے، میں ساری رات والیمز پڑھتا رہا، ان کو کم از کم مجھے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔






















