خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق سوات،مینگورہ اورمیدانی علاقوں میں تیزبارش کےساتھ ژالہ باری سےموسم سرد ہوگیا، بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ،انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔
دیرمیں بھی بارش نےموسم سرماکی آمدکی نوید سنادی،شہرسمیت میدانی وبالائی علاقوں میں بارش سے ٹھنڈا ہوگیا،ماہ ستمبرمیں بارش سےموسم سرد ہونے پرعلاقہ مکینوں نےکوٹ اورگرم چادریں نکال لیں۔






















