وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ہے، فیلڈمارشل نےدکھایا جنگیں کیسے لڑی جاتی ہیں۔
بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاک بنگلادیش تعلقات مزیدبہتری کی طرف جائیں گے، بنگلادیش سےتجارت اورسفارتی تعلقات بڑھائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عظیم فتح ہے، الحمداللہ پوری دنیانے دیکھاکہ ہم نے بھارت کو شکست فاش دی، افواج پاکستان نے دلیری، بہادری اورشجاعت کے باعث بھارت کا غرور کو خاک میں ملایا۔
شہبازشریف نے کہا کہ افواج کی بہترین ٹریننگ، ائیرفورس اور ائیرچیف نے بھارت کو گھمنڈ پاش پاش کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے قیادت کی، انہوں نے پوری دنیا کو دکھایاکہ کسی جنگیں لڑی جاتی ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ فلسطین سے متعلق مشترکہ اعلامیہ آگیا۔ عمل کیسے کرنا ہے اس پر آج گفتگو ہوگی ۔ غزہ میں جلد سیز فائر ہوگا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ قرض پر قرض لے کر مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ عالمی برادری ماحولیاتی فنانس کے وعدے پورے کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب میں 50 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ 4100 دیہات تباہ، ایک ہزار سے زائد جانیں ضائع ہوئیں ۔ گرین انرجی اور متبادل توانائی پر منتقلی کی کوشش کر رہے ہیں۔






















