چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ پاک، سعودی دفاعی معاہدہ اسرائیل کے خلاف مؤثر دیوار ثابت ہوگا۔ فلسطین کے مسئلے کو بھی تقویت ملے گی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کی پرواز عمودی ہے ۔ پاکستان نے سفارتی اور تجارتی محاذوں پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں غیرمعمولی گہرائی آئی ۔ ایران، ترکیہ اور آذربائیجان سمیت اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات میں وسعت آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ تاریخی اہمیت رکھتا ہے ۔ دونوں ممالک کا اشتراک اسرائیل کے خلاف مؤثر دیوار ثابت ہو گا ۔ فلسطین کے مسئلے کو بھی تقویت ملے گی۔






















