پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں 24کیرٹ فی تولہ سونے کےدام 5100 روپے بڑھ کر 398800 روپے ہو گئے ہیں،اس کے علاوہ دس گرام سونے کےبھائو 4372 روپے کےاضافے سے 341906 روپے ہوگئے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 42 روپےبڑھ کر 4637 روپےہوگئی ہے،دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالرمہنگا ہوکر 3770 ڈالر کا ہوگیا ہے۔



















