حکومتِ سندھ نے حالیہ ہفتے سے خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت پنک اسکوٹیز پروگرام پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: مفت پنک اسکوٹی کے لیے اپلائی کیسے کریں
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خواتین کے لیےایک انقلابی قدم ہے،اسکیم خاص طور پر ان خواتین کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے جو روزمرہ آمدورفت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پرانحصار کرتی ہیں،الیکٹرک اسکوٹیز سے نہ صرف خواتین کوروزانہ کی سفری سہولت میسرآئے گی بلکہ انکے وقت اورپیسےکی بھی بچت ہوگی۔
درخواست گزاروں کا ڈیٹا سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی مرتب کر رہی ہے جبکہ اسکوٹیز کی الاٹمنٹ شفاف طریقہ کار اورمکمل میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ شرجیل انعام میمن نے تمام طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔






















