بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے مسلح افراد نے 8افراد کو اغوا کرلیا۔
لیویز حکام کے مطابق مغویوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، مغویوں کا تعلق بگٹی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جن میں 5 چرواہے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے بے رحمی سے قتل کردیا۔ دونوں کی لاشیں ہرنائی کے دشوار گزار علاقے زرد آلو کے قریب سے برآمد ہوگئیں۔
لیویز حکام کے مطابق اغوا کاروں نے باپ اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد لاشیں زرد آلو کے پہاڑی علاقے میں پھینک دیں، لیویز، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ نے سرچ آپریشن کرکے لاشیں برآمد کیں۔






















