بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرکے مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کردی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے خطاب میں بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کا استعمال ترک کریں اور مقامی اشیا کو اپنائیں تاکہ ملک میں خود انحصاری کی مہم کو فروغ دیا جاسکے۔
نریندر مودی نے کہا کہ عوام ملک میں خود انحصاری کی مہم کو فروغ دیں ہم روزمرہ استعمال کی بہت سی ایسی چیزیں استعمال کرتے ہیں جو غیر ملکی ہیں۔ ہمیں اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔
بھارتی وزیراعظم ہمیں وہی اشیا خریدنی چاہئیں جو بھارت میں تیار کی جاتی ہیں تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ مودی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے ساتھ بھارت کے تجارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد نریندر مودی بارہا بھارت میں تیار کردہ مصنوعات کے استعمال پر زور دے چکے ہیں۔






















