پنجاب میں کچرا جمع کرنے کے لئے رنگدار کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تعلیمی اداروں میں ’’سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس‘‘ نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ ادارہ ماحولیاتی تحفظ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
پنجاب حکومت کے مطابق سرکاری و نجی درسگاہوں میں 5 رنگ کے کوڑے دان رکھے جائیں گے۔ 30 ستمبر تک تمام اسکولوں میں ڈبے لگانے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی، یکم اکتوبر سے معائنہ ہوگا اور خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔
حکم نامے کے مطابق پیلا ڈبہ کاغذ، سبز بوتلیں اور کانچ، سرمئی کھانے کا کچرا، لال دھات جبکہ نارنجی ڈبہ پلاسٹک ویسٹ کے لیے مختص ہوگا۔ ای پی اے کے مطابق کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا، ماحول دوست رویوں کے فروغ کے لیے معیار پر پورا اترنے والے اداروں کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔






















