صدر آصف علی زرداری چین کا 10 روزہ کامیاب دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ صدر مملکت کے دورے میں کئی ایم او یو پر دستخط بھی ہوئے۔
صدر مملکت نے چین میں چینگدو، شنگھائی،اُرومچی اور کاشغر کے دورے کئے، دورے میں صدرمملکت نے چین کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ پاک چین تعلقات، سی پیک اور مستقبل کی راہداریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
اہم ملاقاتوں میں علاقائی امن، ترقی اور تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ۔ صدر پاکستان کے دورہ چین کو پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید بھی قرار دیا جا رہا ہے۔






















