اسلام آباد ایئر پورٹ سے غیر قانونی طور پر ہانگ کانگ جانے کی کوشش کرنے والے پانچ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
ایف آئی اےترجمان کےمطابق مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پرہانگ کانگ جارہےتھے،مسافروں کے گھروالوں نے فی کس 1 کروڑ 50 لاکھ روپےایجنٹ کو ادا کیے،ایجنٹ نےجعل سازی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ کو تبدیل کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں بشری،امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں،مسافرامجد علی خاتون مسافربشریٰ کا حقیقی بیٹا ہے،دیگرمسافروں کو بچے ظاہر کر کے بیرون ملک لےجانے کی کوشش کی گئی،علیزے شاہین، محمد عدنان،ذیشان علی،مسافرخاتون بشری کے حقیقی بچےنہیں ہیں۔
دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ سے جعلی دستاویزات پرمسافرکی رومانیہ جانےکی کوشش ناکام بنادی گئی،ایف آئی اےامیگریشن لاہورنےدستاویزات جعلی نکلنےپرکارروائی کی،گرفتارملزم کی شناخت عبد الرشیدکےنام سےہوئی ہے،
ملزم فلائٹ نمبرایف زیڈ-360کےذریعےورک ویزا پر رومانیہ جارہاتھا،امیگریشن کلیئرنس کےدوران مسافر کو مشکوک پایاگیا،پاسپورٹ پرپروٹیکٹرآف امیگرنٹ کے اصلی اسٹیکرکےساتھ رومانیہ کاورک ویزاجعلی پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نےجعلی ویزا محمد منیر اور محمد زمان نامی ایجنٹس سے18لاکھ میں لیا، ملزم کواینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہورمنتقل کر دیاگیا۔





















