راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں مبینہ طور پر زہر دیئے جانے سے شادی شدہ لڑکی جاں بحق ہو گئی ، لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق متوفیہ کی 3 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی،2دن قبل زہرخورانی پرڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا ، : لڑکی کو کھانے میں زہر کھلائے جانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ رتہ امرال میں درج کر لیا گیاہے ۔
مقدمے کے متن کے مطابق 2دن قبل بیٹی نے بتایا کہ خاوند یاسر نے تشدد کے بعد کھانے میں زہر ملاکر کھلایا، طبعیت خراب ہونے پر بیٹی کو ڈی ایچ کیو داخل کروایا، داماد اکثر بیٹی پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس کا کہناہے کہ واقعے کا مقدمہ درج ہے پوسٹمارٹم رپورٹ پر ہی موت کی حتمی وجہ کا تعین ہو گا، ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے زہر خورانی کا بتایا،زہر خود کھایا جا کسی نے کھلایا اسکا تعین نہیں ہوا۔






















