پاکستان کی مقامی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک دن کے وقفے کے بعد پاکستان میں 24 قیرات فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ، دس گرام سونے کے بھاؤ میں 943 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے پر آ گئی ہے ۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 29 روپے بڑھ کر 4447 روپےہو گئی۔ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 3657 ڈالر پر آ گیا۔



















