سری لنکن کرکٹر دینوتھ ویلالگ کے والد انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کھلاڑی کوافغانستان کے خلاف میچ کے دوران والد کے انتقال کی خبر ملی۔
والد کے انتقال کی خبر کے بعد دینوتھ ویلالگ سری لنکا کے لئے روانہ ہوگئے،کھلاڑیوں کی جانب سے نوجوان کرکٹر کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
سری لنکن کرکٹر دینوتھ ویلالگ کی اب ایشیاکپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔






















