بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر آئی سی سی کو بھارت میں میچز نہ کھیلنے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔
بی سی بی کے مطابق بی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان بنگلادیش ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس ہوئی،ویڈیو کانفرنس میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں جاکر میچز نہ کھیلنے کے اپنے فیصلے کو دوبارہ دہرایا،بھارت جانے کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات ہیں، اس لیے میچز کھیلنا ممکن نہیں ہے۔
بی سی بی نےآئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلادیش کے میچ بھارت سے باہر منتقل کیے جائیں،آئی سی سی نےکہا کہ ورلڈ کپ کا شیڈول پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے،آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے،
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےآئی سی سی کوواضح کیاکہ ان کا موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،کھلاڑیوں اور آفیشلزکی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان معاملے پر بات چیت جاری ہے،بی سی بی کے صدر امین الاسلام سمیت اہم عہدیدار آئی سی سی کے ساتھ ویڈیو میٹنگ میں موجود تھے





















